بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

کینیڈا: مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیدا میں متعصب شخص نے کلہاڑی سے مسجد میں موجود افراد پر حملہ کردیا، حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلہاڑی سے نمازیوں پر حملے کا واقعہ کینیڈین شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب لوگ کینیڈین مسلمان فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

حملہ آور نے کلہاڑی کے وار سے متعدد نمازیوں کو زخمی کیا تاہم مسجد میں موجود افراد نے ہمت کرکے حملہ آور کو قابو کیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

- Advertisement -

مسجد کے پیش امام کا کہنا ہے کہ 24 سالہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر خطرناک اسپرے کیا اور کلہاڑی کے پے در پے وار کیے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ایسے پُرتشدد واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں