منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سائفر تحقیقات: عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طلب

اشتہار

حیرت انگیز

سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبرکرائم نے اعظم خان کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان کو 27 اکتوبر کو طلب کیاگیاہے۔

اعظم خان کو طلب کر کے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے پوچھ گچھ کرے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان، ساتھی وزرا، اور اعظم خان کے خلاف وفاقی کابینہ نے ڈپلومیٹک سائفر کے حوالے سے قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی تھی۔
کابینہ نے 30 ستمبر کو سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کمیٹی نے یکم اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا جس پر کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

کابینہ کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہا یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں، اس لیے اس معاملے پر قانونی کارروائی لازم ہے۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے، اس کمیٹی میں انٹیلیجنس اداروں سے بھی افسران اور اہل کاروں کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ ایف آئی اے ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی آڈیو 28 ستمبر کو منظرعام پر آئی تھی، جب کہ دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں