پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ڈاؤ کے ماہرین نے بلڈ پریشر چیک کرنے کا درست طریقہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلڈ پریشر کے بارے میں جیسے جیسے لوگوں میں آگاہی بڑھتی جا رہی ہے، لوگ گھروں میں بھی بی پی آپریٹس رکھنے اور خود استعمال کرنے لگے ہیں۔

تاہم بلڈ پریشر کو چیک کرنا جتنا آسان اور سادہ سمجھا جاتا ہے، معاملہ ویسا ہے نہیں، ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے بلڈ پریشر چیک کرنے کا درست طریقہ بتا دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معین آڈیٹوریم میں بلڈ پریشر کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ سمپوزیم میں ڈاکٹرز نے درست بلڈ پریشر چیک کرنے کے طریقے بتائے اور کہا کہ اسپتالوں میں ایک اسٹول رکھ دیا جاتا ہے جس پر مریض کو بٹھا کر اس کا بلڈ پریشر چیک کیا جاتا ہے، ایسا نہ کیا جائے اور مکمل طور پر صحیح طریقے سے بلڈ پریشر چیک کیا جائے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بلڈ پریشر چیک کرنے سے پہلے مریض کو سب سے پہلے 30 منٹ تک کسی کیفین کے استعمال، تمباکو نوشی جیسی چیزوں سے دور رکھا جائے۔ اور کم از کم تیس منٹ سے ورزش بھی نہیں کی ہو۔

اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ مریض کا مثانہ اگر بھرا ہوا ہے تو اس سے بلڈ پریشر کی ریڈنگ بڑھ سکتی ہے، اس لیے پہلے باتھ روم استعمال کر لیں۔

آرام دہ کرسی پر بٹھایا جائے جس سے پیر اور پیٹھ کو سپورٹ ملے، پاؤں زمین پر پھیلے ہوئے ہوں، اور ٹانگیں کراس نہ ہوں، اور ہاتھ کو میز پر رکھا جائے تاکہ بلڈ پریشر درست طریقے سے چیک کیا جا سکے۔

غیر شادی شدہ لڑکیاں بھی بلڈ پریشر کا شکار، ایک ملی میٹر بی پی کیسے کم کیا جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

مریض کا بلڈ پریشر چیک کرتے وقت اسے پانچ منٹ کے لیے خاموش رہنے کا کہا جائے، درست کف سائز بھی بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے، اور کف لگانے میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے کیوں کہ ریڈنگ بڑھ سکتی ہے، چناں چہ کف کو ننگی جلد پر باندھیں، کپڑے کے اوپر کف لگانے یا اگر آستینیں لمبی ہیں اور انھیں اوپر کی طرف سمیٹا گیا ہے تو اس سے بھی ریڈنگ زیادہ آ سکتی ہے، اس لیے چھوٹی آستینوں والی قمیض پہنیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں