ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کا لگژری فارم ہاؤس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کا لگژری فارم ہاؤس سامنے آگیا، ایف آئی اے نے تحقیقات میں ملزم کے موبائل سے اسمگلرز کیساتھ روابط کے شواہد حاصل کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انسپکٹر مومن شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد ملزم کا لگژری فارم ہاوس بھی سامنے آگیا، ملزم کے فارم ہاؤس سے ملنے والی جنگلی حیات کی مالیت تقریباً سوا کروڑ روپے ہے۔

نایاب جانوروں اور شوٹنگ رینج میں سہولتوں سے آراستہ فارم ہاؤس کی تصاویر موجود ہے اور ایف آئی اےنےملزم کےموبائل سےاسمگلرزکیساتھ روابط کےشواہدحاصل کرلیے ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے ملزم مومن شاہ کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا یے ، ایف آئی اے کو ملزم مومن شاہ کی جائیداوں اور کالے دھن کی تلاش ہے ، اس سلسلے میں ملزم اور اہل خانہ کے زیر استعمال اکاؤنٹ کی جانچ کی جائے گی۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش چند کسٹم افسران اور اسمگلرز کے نام بھی دئیے اور انکشاف کیا کہ وہ اسمگلرزسے رقوم کسٹم افسران تک پہنچاتاتھا۔

فارم ہاؤس پرسندھ وائلڈلائف حکام کے ساتھ چھاپہ بھی مارا گیا جبکہ ملزم کی مزیدرہائشی و کمرشل املاک اور زرعی زمینوں کا بھی پتہ چلا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں