منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پاکستان میں منکی پاکس کا خطرہ، بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں وائرس کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی، وائرس میں مبتلا ایک سومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا، بین الااقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوگئی۔

منکی پاکس وائرس میں مبتلا ایک سومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں، دبئی سے کراچی پہنچنے والا سومالی باشندہ منکی پاکس کا شکار نکلا ، بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا اور مسافر کی اسکینگ کے بعد منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ شارجہ سے کراچی آنے والا مسافر ایوب خان بھی منکی پاکس کا شکار نکلا ،ایوب خان شارجہ سے ہراز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آیا جبکہ اسی پرواز سے آنے والا تیسرا مسافر محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلا۔

تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : منکی پاکس کیسے منتقل ہوتا ہے؟ وزارت قومی صحت نے تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا

یاد رہے گذشتہ روز بیرون ملک سے آئے 2 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق کے بعد قومی وزارت صحت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا۔

قومی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے دیگر کیسز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملک میں منکی پاکس کے مقامی پھیلاؤ کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

بعد ازاں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی اسکیننگ شروع کردی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر طبی عملہ بیرون ملک سے آنے والوں کے ہاتھ اور بازو چیک کر رہا ہے، مشتبہ علامت کی تصدیق پر طبی عملے اور مسافروں کو اسکینر سے گزرا جارہا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں