پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے والدین کے ساتھ اپنی بچپن کی تصاویر شیئر کردیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی کے ساتھ بچپن کی یادیں تازہ کردیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں والدہ کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے رو رہی ہیں جبکہ تصویر میں والد اور ان کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
اداکارہ دوسری تصویر میں والدہ اور بھائی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں، ایک اور تصویر درفشاں سلیم ان کے بھائی والدہ کے گلے سے لگے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
درفشاں سلیم نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بس آج گھر کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں۔‘ حقیقت یہ ہے کہ میں تصویر کھنچوانے سے نفرت کرتی تھی اور اب دیکھو زندگی کیسی ہے۔‘
View this post on Instagram
درفشاں سلیم نے گزشتہ روز یہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصویر کو خوب سراہا بھی رہے ہیں۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے فوٹو شوٹ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر کو پسند کرتے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram