پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پاکستانیوں کو یورپ کے ویزے کے لئے کتنی ویزا فیس دینا ہوگی؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ یورپ سیر کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اب مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سیاحتی شینگن ویزے کی فیس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

یورپی کمیشن نے سیاحتی شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کے لیے اہم اعلان کردیا، جس کے تحت یورپ کا سفر مزید مہنگا ہوگیا۔

یورپی کمیشن نے گیارہ جون سے سیاحتی شینگن ویزا فیس بڑھانے کا اعلان کیا، جو تقریباً ستائیس ہزار روپے پاکستانی ہوگی۔

- Advertisement -

شینگن ویزے کی فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرتے ہوئے بڑوں کیلئے 90 اور چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کیلئے 45 یورو فیس مقرر کی گئی ہے۔

شینگن ویزے پر ستائس یورپی ممالک جن میں جرمنی، اٹلی اور اسپین ، آسٹریا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کروشیا، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووین ، سویڈن جیسے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے ، فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا لازمی ہے۔

تاہم مسافروں کے داخلے اور اخراج کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کے ڈیٹا بیس کے قیام، قیام کی مدت کی درستی کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی جانچ پڑتال کا یورپی ویزا نظام مسلسل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں