اشتہار

افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے، سیکیورٹی فورسز  کے خیبر آپریشن میں امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے، یہ بات عیاں ہےدہشت گردوں کو افغانستان میں امریکاکاچھوڑاہوااسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کوہتھیاروں کی فراہمی نےخطےکی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

اس سےبالخصوص پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، 25،24اپریل کوسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پرخیبرمیں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے ایم16 اے4 ،اے کے47و دیگرامریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمدکیا۔

22اور23اپریل کی رات سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بنیادپر آپریشن کیا، آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیاجوافغان شہری ہے، اس آپریشن میں بھی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ ،دستی بم،دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا۔

6اپریل 2024 کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، ہلاک دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ایم16 ،اے4 اور اے کے 47 برآمد کی گئی۔

دہشت گردوں نے20مارچ کوگوادرپورٹ اتھارٹی کمپلیکس پربزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی، بی ایل اے دہشت گردوں نے امریکی اسلحےکا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمدکیا ، برآمد امریکی اسلحے میں اےکے47،ایم 16اے4گرینیڈلانچر،ہینڈگرینیڈشامل تھے۔

29جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کےدوران دہشتگرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگردنیک من اللہ سےبرآمد امریکی ساختہ ایم 4کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا۔

22جنوری کوژوب میں ہلاک7دہشتگردوں سےبھی اےکے47،ایم16اے2ودیگر اسلحہ برآمدہوا، 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکراگیا تھا ، 31دسمبرکوباجوڑمیں ہلاک 3 دہشت گردوں سےامریکی ساختہ ایم 4کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29دسمبر کوبھی میر علی میں ہلاک دہشتگردوں سےاےکے47،ایم 4کاربائن ،گولہ بارودپکڑاگیاتھا۔

بی ایل اےنے انہی ہتھیاروں سےفروری2022میں نوشکی،پنجگور میں ایف سی کیمپوں پرحملے کیے، 12جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نےامریکی اسلحہ استعمال کیاتھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونےکے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

یورو ایشین ٹائمز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں میں امریکی اسلحہ کا بھی استعمال کیاجا رہا ہے۔

پینٹاگون کےمطابق امریکانے افغان فوج کو کل 427,300جنگی ہتھیار فراہم کئے تھے ، امریکی انخلا کے وقت 300,000جنگی ہتھیار افغانستان میں رہ گئےتھے ، اس بناء پر خطے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردی میں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا، یہ حقائق اشارہ ہیں کہ افغان رجیم ٹی ٹی پی کو مسلح اوردیگر تنظیموں کو بھی محفوظ راستہ دے رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں