پیر, جون 17, 2024
اشتہار

فخر زمان، اعظم خان کی حمایت میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: قومی کرکٹر اعظم خان کو سوشل میڈیا پر ’نیپوٹزم‘ قرار دینے پر فخر زمان ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ اعظم خان کو سفارشی کہنا زیادتی ہے وہ میرٹ پر ٹیم میں سلیکٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ یہاں سفارش سے آئے ہیں لیکن اچھی بات ہوگی کہ آپ دیکھیں کہ کوئی کھلاڑی کتنی محنت اور جدوجہد سے گزرا ہے۔

- Advertisement -

فخر زمان نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو بھی تحقیق کرنے کے بعد بولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم جارحانہ کھیل پیش کرے گی، ہر میچ میں 200 سے زیادہ اسکور کرنے کا پلان ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ کوچ گیری کرسٹن نے مفید مشورے دیے ہیں، میں ورلڈ کپ میں اپنے پرانے اسٹائل سے کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد عامر، شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں