پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شیل پاکستان نے اٹھایا منفرد اقدام، کراچی میں پہلی بار استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑک بنادی گئی۔
شیل پاکستان نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساؤتھ)کے تعاون سے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے ایک سڑک تعمیر کی ہے جس سے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اسفالٹ روڈ کی تعمیر میں لیوبریکنٹ کی استعمال شدہ بوتلوں کو خشک عمل کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے جس سے پلاسٹک کے ضیاع میں کمی ہوتی ہے۔
شیل ہاؤس سے متصل 730فٹ طویل اور 60فٹ چوڑی سڑک کو 2.5 ٹن سے زائد شیل لیوبریکینٹس کی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔
شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ :”یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے 2.5ٹن سے زائد لیوبریکنٹس کی بوتلوں کو سٹرک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کے نتائج دیکھ کر میں حیرت میں مبتلا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام سڑکوں کے مقابلے میں پلاسٹک سڑکیں تین گنا زیادہ لچک دار اور پائیدار ہوتی ہیں اور ان کی عمر بھی تین گنا طویل ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ، عام سڑکوں کے مقابلے میں استعمال شدہ پلاسٹک تقریباً بلا قیمت ہوتا ہے جس سے سڑک کی تعمیر اتی لاگت کئی گنا کم ہو۔