جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں حاصل میڈلز نیپال واپس کیوں بھجوائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز میں حاصل کردہ میڈلز نیپال اولمپک ایسوسی ایشن کو واپس بھجوادئیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈلز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے واپس بھجوائے، ایتھلیٹس کے 2019 کے گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

ایتھلیٹس سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر میڈلز واپس لیے گئے تھے۔

محبوب علی نے 400 میٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔

ایتھلیٹس سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ تینوں ایتھلیٹس پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی (واڈا) کے قوانین کے تحت اگست 2020 میں چار سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں