اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ اپنے کیے پر شرمندہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ ان دنوں اپنے اس عمل کے باعث شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، جس میں انہوں نے کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں برس آسکرز ایوارڈ تقریب کے دوران کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے نے میری نجی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ول اسمتھ نے اس واقعے کو اپنی زندگی کی خوفناک رات قرار دیا۔

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے اور بھی اذیت کا سبب بنی جب میرے نو برس کے بھتیجے نے مجھ سے پوچھا کہ میں نے کرس راک کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ چاہے اس رات کرس راک نے میرا جو بھی مذاق اڑایا لیکن جواب میں اپنے غصے پر قابو نہ پاسکا، مجھے ہرگز ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ کیلیفورنیا میں ہونے والی 94ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اسٹیج پر ہوسٹنگ کرنے والے کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔

راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے سر کے بال گرنے کے حوالے سے چند تمسخرانا جملے کہے تھے، جس کے بعد وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے، بعد ازاں اکیڈمی نے ان پر پابندی لگادی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں