پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت کے فیصلے کے اہم نکات

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی عدالت نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا کہ غزہ میں نسل کشی  کی تحقیقات کرائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

آئی سی جے کے فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنی جارحیت کو فوری طور پر روک دے۔

- Advertisement -

عدالت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی تفتیش کاروں کو تفتیش کے لیے انکلیو میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

رفح کراسنگ کو بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے لیے کھولنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

آئی سی جے نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت کو اس کے حکم کردہ اقدامات کو لاگو کرنے میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کرے۔

حماس نے آئی سی جے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے کہا ہے کہ جنگ روکنے کا مطلب ختم ہونا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس سے اتفاق نہیں کرے گا۔

آئی سی جے کے فیصلے پر وزیر اعظم نیتن یاہو کی جلد ہی اپنے اہم وزراء سے ملاقات متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں