اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سرفراز کی قیادت میں ٹیم اس طریقے سے ہرگز نہیں کھیلتی تھی، عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے ہاتھ میں تھی تو ٹیم اس طریقے سے نہیں کھیلتی تھی جیسا اب ہورہا ہے ۔

آل راونڈر عماد وسیم کا ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں ایسے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی تھی، جب فاسٹ بولر اچھی بولنگ کررہے تھے تو اسپنرز کو ٹرائی کرنے کی کیا ضرور ت تھی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ بابر نے فاسٹ بولرز کو ہٹا کر اسپنرز کو کس کے کہنے پر لگایا۔

عماد وسیم نے کہا کہ یہ کپتان کا کام ہوتا ہے کہ اس پر سوچے، انہوں نے کہا کہ جس طرح کی کرکٹ آج ہورہی ہے، اس طرح کی کرکٹ نہ ہم نے کھیلی ہے، نہ ہم کھیلنا پسند کرتے تھے ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں