بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پاکستانی بولنگ کو ٹوتھ لیس قرار دے دیا۔
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
وارنر اور مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے شاہین آفریدی کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہیں وہیں دیگر بولرز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
ایسے میں بھارتی ٹیم کے سابق بولر عرفان پٹھان نے کہا کہ ’بنگلور کی اس فلیٹ پچ پر 5 وکٹیں حاصل کرنا شاہین آفریدی کی اچھی کوشش تھی، ان کے علاوہ پاکستانی بولنگ ٹوتھ لیس نظر آئی۔
On this flat Bengaluru pitch getting a 5 wicket haul is top effort by Shaheen Afridi. Apart from him Pakistan bowling looking toothless! #PAKvAUS
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 20, 2023