جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

استحکام پاکستان پارٹی کو کے پی سے بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کو صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک اور کامیابی مل گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین سے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہیں۔ ان میں اور سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں