پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’لاپتہ لیڈیز‘ نے رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ نے نیٹ فلکس ویورز شپ میں رنبیر کپور کی اینیمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی ہدایت کاری کے فرائض عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انجام دیے ہیں جبکہ اینیمل کے فلمساز سندیپ ریڈی وانگا تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ لیڈیز کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں ہی فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ رنبیر کی فلم اینیمل کو رواں سال 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم نے چار ماہ میں 13.6 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

لاپتہ لیڈیز بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی فلم ہے جس میں پراتبھا رنتا، نتانشی گوئل، سپارش شریواستو ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی کہانی ان دو چھوٹے شہروں کی دلہنوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو شادی کے بعد غلطی سے غلط شوہر کے پاس چلی جاتی ہیں، گاؤں کی لڑکی ’جیا‘ کا کردار پرتبھا رنتا نے ادا کیا ہے جو دیپک کے آبائی شہر پہنچ جاتی ہے کیونکہ وہ اپنی حقیقی بیوی کو پہچاننے میں ناکام رہتا ہے اورجیا کو اپنے گھر لے آتا ہے بعدازاں وہ حقیقی بیوی ’پھول کماری‘ کی تلاش شروع کرتا ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ، انیل کپور، بوبی دیول، ترپتی دمری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں