ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے بحری جہاز ‘ پی این ایس حنین’ کی لانچنگ تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی لانچنگ تقریب کا انعقاد رومانیہ میں کیا گیا ، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی لانچنگ تقریب ہوئی، تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت ،جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پرتعریف بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں