شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے وہاج علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اداکارہ مایا علی نے وہاج علی کے تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔
مایا علی نے تصویر کے ساتھ وہاج علی کو مخاطب کرتے ہوئے طویل پیغام لکھا کہ ’میرے پیارے دوست اور میرے ہمیشہ کے لیے واجو، مجھے نہیں معلوم کے کہاں سے شروع کروں، مجھے اب بھی ہمارے پرانے دفتر کے باہر جامنی رنگ کی قمیض میں ملبوس ایک لڑکا یاد ہے اور ہمیں اس وقت نہیں معلوم تھا کہ ہم آج یہاں ہوں گے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے آپ کی تمام کامیابیوں پر آپ پر بہت فخر ہے ماشا اللہ، آج جب میں نے آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھا تو میری آنکھییں خوشی اور فخر کے آنسوؤں سے بھر گئیں۔
مایا علی نے کہا کہ ’میں اپنی خوشی کی وضاحت بھی نہیں کرسکتی، جس طرح میں نے محسوس کیا۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’جس طرح میں نے محسوس کیا، آخرکار بڑی اسکرین آپ کے چہرے کو پہچانتی ہے، آپ جانتے ہیں کہ آپ میری دعاؤں میں ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘
مایا علی نے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ یہ صرف شروعات ہے، درآصل آپ نے نئی تاریخ لکھی ہے۔‘
اداکارہ نے آخر میں وہاج علی کو جگر کہا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔