جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارتِ قومی صحت کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ حکومت نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی منظوری نہیں دی۔

وزارتِ صحت کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ  ذرائع ابلاغ پر یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ حکومت نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں بھی دس فیصد اضافے کی منظوری دی۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 2018 میں بنائی جانے والی پالیسی کی روشنی میں کیا گیا، جس میں ادویات تیار کرنے والی کمپنی کو حکومتی مداخلت کے بغیر قیمتوں میں سالانہ 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

’وفاقی حکومت نے قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تناظر میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق پالیسی 2018ء وضع کی تھی جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: دوائیں 7 تا 10 فی صد مزید مہنگی

یاد رہے کہ ایک روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویہ ساز کمپنیوں کو دواؤں کی قیمتوں میں 7 سے 10 اضافے کی اجازت دی جس کے بعد ملک بھر میں ادویات مزید مہنگی ہوگئیں۔

ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ترمیم کے بعد ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی اور  نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ  دوا ساز کمپنیوں کو 7 تا 10 فی صد قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اجازت کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں