جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

گریٹر اقبال پارک بد سلوکی واقعہ، عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گریٹر اقبال پارک واقعہ میں گرفتار 104ملزمان میں سے عائشہ اکرم نے 12ملزمان کو شناخت کر لیا ، باقی 56 ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل بعد میں مکمل کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے میں گرفتار افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ، عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل پہنچیں ، عائشہ اکرم کو لاری اڈا پولیس سیکیورٹی میں کیمپ جیل لائی۔

گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کو مکمل کیا گیا ، جس میں سے عائشہ اکرم نے 12 ملزمان کو شناخت کرلیا ، انھوں نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت کی، ملزمان کی شناخت پریڈ کے موقع پر جیل حکام بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ملزمان کی شناخت کے بعد پولیس عائشہ اکرم کو جیل کے عقبی دروازےسے لیکر روانہ ہوگئی ، جیل حکام کا کہنا تھا کہ باقی 56 ملزمان کی شناخت پریڈ کاعمل بعد میں مکمل کرایا جائے گا۔

دوسری جانب کیمپ جیل میں مینار پاکستان واقعےپر گرفتارافراد کی شناخت پریڈ کے موقع پر ورثا نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ بچوں کو پکڑا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں