پیر, جون 17, 2024
اشتہار

فائیو اسٹار ہوٹل کی مودی سرکاری کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹک میں قائم فائیو اسٹار ہوٹل ریڈیسن بلو پلازہ نے نریندر مودی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پروجیکٹ ٹائیگر ایونٹ کے 50 سال مکمل ہونے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے میسور گئے تھے۔

تقریب کا اہتمام نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (NTCA) اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (MoEF) کی جانب سے کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

میسور میں نریندر مودی نے فائیو اسٹار ہوٹل ریڈیسن بلو پلازہ میں رہائش اختیار کیا تھی جس کا بل اب تک مرکزی حکومت کی جانب سے ادا نہیں کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مودی سرکار کو تقریباً 80 لاکھ (بھارتی روپے) کا بل ادا کرنا ہے۔ مرکزی حکومت کے مطابق ہوٹل کا بل ریاستی حکومت کو برداشت کرنا ہوگا جبکہ کرناٹک حکومت رقم کیلیے مرکز کو دو مرتبہ خط لکھ چکی ہے۔

اب فائیو اسٹار ہوٹل کی انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر مودی سرکار کے خلاف قانونی جنگ چھیڑنے کی دھمکی دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں