آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محمد یوسف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے کھیل کے کسی بھی شعبے میں پرفارم نہیں کیا۔ بولنگ ہو، فیلڈنگ ہو یا بیٹنگ، وکٹ ویسا نہیں تھا جیسا کہ بتایا گیا تھا، یہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ تھی۔
محمد یوسف نے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے سازگار نہ تھی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں ہارا جائے۔
A bad day for Pakistani fans. Unfortunately we didn’t perform in any area of the game. Be it bowling, fielding or batting. The wicket wasn’t the same as it was told. This was BATTER SUPPORTIVE pitch.
For detailed analysis click the given link #PAKvAFG #CWC23 #PakistanCricketTea pic.twitter.com/UlI5iSpOsQ— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) October 23, 2023
قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے بہت پر سکون انداز میں اسکور بنایا انہیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بڑی ٹیموں کی اگر بات کی جائے تو، جہاں پر رنزبننے چاہئیں 300 تو وہ 354 پر لے کر جاتے ہیں، جہاں پر رنز بننے چاہئیں 350 وہ وہاں پر 370 پر لے کر جاتے ہیں۔
مگر ہمارے جہاں پر رنز بننے چاہئیں 340 ہم وہاں 280 بناتے ہیں، جہاں پر ہمارے رنز بننے چاہئیں 370 وہاں ہم بناتے ہیں 320، بالنگ اٹیک کو رنز روکنے چاہئیں مگر معذرت کے ساتھ یہ ان سے نہیں ہوپارہا۔
شعیب ملک نے کہا کہ ان چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں جس برانڈ کی کرکٹ کھیلنی چاہئے، ہم اس کی کوشش بھی نہیں کررہے۔اس وجہ سے ہمارے ایسے حالات ہیں۔