جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

معین خان اور اعظم خان میں بہتر وکٹ کیپر کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے والد معین خان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر قرار دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں سابق کپتان معین خان اور جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے شرکت کی اور میزبان محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

محب مرزا نے پوچھا کہ آپ دونوں میں بہتر بیٹسمین کون ہے؟

معین خان نے کہا کہ اعظم خان سو فیصد مجھ سے بہتر بیٹسمین ہے جبکہ اعظم خان نے کہا کہ ’بابا مجھ سے بہتر بیٹسمین ہیں۔‘

محب مرزا نے کہا کہ آپ ایک دوسرے کی تعریف کیے جارہے ہیں اس پر معین خان نے کہا کہ تعریف نہیں اعظم خان اچھا ٹیلنٹ ہیں، اعظم خان کہنے لگے کہ ’بھئی ان کے ساتھ گھر بھی جانا ہے۔‘

معین خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہی کہتا ہوں کہ جو بھی نیا ماڈل ہوتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے۔

میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں بہتر وکٹ کیپر کون ہے؟

اعظم خان نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں ہے بابا بہترین وکٹ کیپر ہیں۔‘ معین خان کہنے لگے کہ ’آپ کارکردگی دیکھ لیں خود پتا چل جائے گا کون بہتر وکٹ کیپر ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں