پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر مونس الٰہی کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور میڈیا میں مونس الٰہی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مونس الٰہی سے متعلق کہا جارہا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ بھی جاری کردیا ہے۔

لیکن اب ٹویٹر پر مونس الٰہی نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں عمران خان کی بہت عزت کرتا ہے اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا میرے لیے حیرت انگیز ہے لیکن یہ جعلی لیٹر ہے جو میری شمولیت سے متعلق گردش کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں