منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ماں نے بیٹے کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان میں لبنیٰ نامی خاتون نے چھت سے گرتے ہوئے بیٹے کو بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے شمالی علاقے بابنین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لبنیٰ نامی خاتون نے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دی جو چھت کے کنارے سے گرنے والا تھا۔

لبنیٰ اپنے بیٹے کے ساتھ چھت پر موجود تھی کہ وہ پھسل کر اپنا توازن کھو بیٹھی اس دوران اس نے جلدی سے بیٹے کو پکڑ کر کھینچ لیا اور خود چھت سے گر گئی۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون کے بہادرانہ عمل کی تعریف کررہے ہیں اور اہلخانہ سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔

لبنیٰ کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ و ہایک پیار کرنے اور دیکھ بھال کرنے والی ماں تھی وہ اپنے شوہر اور رشتہ داروں کا بھی بے حد خیال رکھتی تھی۔

خاتون کے بیٹے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے کچھ معمولی چوٹیں آئیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

والد نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی ہمت اور بے لوثی کے لیے شکرگزار ہیں لیکن اس کے نقصان سے دل شکستہ بھی ہیں۔ اس نے کہا کہ وہ اسے ہمیشہ ایک بہادر اور خوبصورت عورت کے طور پر یاد رکھیں گے جس نے اسے اپنی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ بیٹا انہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں