ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز، اصولی منظوری دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نیا ضلع کوہسار بنانے کی اصولی منظوری دے دی، کوٹلی ستیاں اور دیگر سیاحتی مقامات کو اس کے ساتھ ملا کر ضلع کوہسار بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز دی گئی ، مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز وزیراعلی پنجاب کو دورہ مری کے دوران پیش کی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ مجوزہ ضلع کی مکمل حد بندی کی جائے گی اور سیاحتی مقام ہونے کے باعث تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ضلع کوہسار کی حد خیبر پختونخوا تک کرنے کی تجویزبھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے نیا ضلع کوہسار بنانے کی اصولی منظوری دے دی، منظوری کا مقصد بہتر انتظامیہ کو یقینی بنانا اور مستقبل میں مری جیسے سانحے سے بچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق مری اور کوٹلی سکھیاں کو ملا کر نیا ضلع کوہسار بنانے کے معاملے پرسنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر راولپنڈی کو نئے ضلع کی حد بندی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹلی سکھیاں کے ساتھ دیگر سیاحتی مقامات کو بھی نئے ضلع میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے گزشتہ جمعہ کی رات شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے کم از کم 22 سیاح شدید موسم کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بعد ازاں سانحہ مری سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں برف باری کے دوران خوبصورت پہاڑی مقام پر سیاحوں کی آمد کے دوران انتظامی خامیوں کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں