جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

نو منتخب میئر کراچی کا رات گئے شہر کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کا آغاز کر دیا اور گزشتہ رات گئے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کا آغاز کر دیا اور گزشتہ رات گئے اولڈ سٹی ایریا پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ گارڈن نالے کا دورہ کیا اور وہاں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میئر کراچی کو متعلقہ حکام نے جاری کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا آج سے شہر کی ترقی کا مشن لے کر نکلے ہیں اور عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز میئر منتخب ہونے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو ترقی دلائیں گے اور انہوں نے حافظ نعیم کو ساتھ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کرنے کی دعوت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں