پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پاکستان اب امداد نہیں، کاروبار پرتوجہ دے رہا ہے، مصدق ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنیاں کاروبار طے کررہی ہیں، پاکستان اب امداد نہیں کاروبار پرتوجہ دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے ، پاکستان اور سعودی عرب میں گزشتہ چند ہفتوں میں اہم دورے اور بات چیت ہوئی، پاکستان سعودی وژن 2030 کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں حصہ ڈالنے کا موقع ملےگا اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے روزگارکے مواقع بھی میسرآئیں گے۔

- Advertisement -

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ہم یہاں پریس کانفرنس کررہے ہیں، سعودی کمپنیاں کاروبارطے کررہی ہیں، پاکستان اب امداد نہیں کاروبار پرتوجہ دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ جام کمال نے سعودی کمپنیوں کیساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیا ہے، ہم ملک کی ترقی کےلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےبچوں کےروزگارآگےبڑھانے کیلئے سعودی کمپنیاں آئی ہیں، سعودی عرب کی 35 سے 30 کےقریب کمپنیاں پاکستان آئی ہیں، کمپنیاں آپس میں مل بیٹھ کر گفتگو کررہی ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر کاروبار بڑھانا ہے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا حکومتی سطح پرپاکستان میں سرمایہ کاری کرائیں گے ، پاکستان کے وژن کوآگےبڑھانے کیلئے بھی سرمایہ کاری کریں، گروتھ کیلئے ایک سرکاردوسری سرکارکیساتھ مل بیٹھ کرکام کرتی ہے۔

پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماراسعودی عرب کیساتھ بھائی چارے کارشتہ ہے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایلیٹ کلاس کا قبضہ ہے ،صرف امیر کا بچہ سیٹھ بنے اب ایسا نہیں ہوگا، اب ہر بچے اور بچی کیلئے ریڈ کارپیٹ بچھایا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جب لیول پلینگ فیلڈہوگاکسی کےپاس دولت توکسی کےپاس سوچ ہے،جب ایک لیول پلینگ فیلڈ ہوجائے گا تو ہنرمند بھی اسی رفتارسے چلے گا، ہم سیٹھوں کیخلاف نہیں بلکہ انہی کو آگے بڑھانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں