پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں جعلی پولیس اہلکاروں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی کو لوٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف سیکس مرکز سپر مارکیٹ میں پولینڈ کی شہری کو لوٹ لیا گیا۔ 2 ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر غیرملکی خاتون کو چیکنگ کے بہانے روکا اور اس سے نقدی چھین لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون سے500 پاؤنڈ اور یوروز لےکر فرار ہو گئے۔ جعلی پولیس اہلکار بن کر واردات کرنے والوں نے وردی نہیں پہنی تھی۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر تھانہ کوہسار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے اس متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں