بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

‘کوئی مانے یا نہ مانے پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ کوئی مانےیا نہ مانےپی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی کوالیکشن میں حصہ لینے کا مساوی موقع ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے اے آر وائی نیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے. پی ٹی آئی کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے مواقع ملنے چاہئیں۔

طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ واقعی ہم جمہوری ہیں تو پھر جو بھی جماعت جیتے ہمیں قبول کرنا چاہیے اور انتقامی سیاست کواب ختم ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم حکومت سے متعلق رہنما نیشنل پارٹی نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت میں انتقامی سیاست کی روایت کو قائم رکھا گیا، ہم نے کھل کر انتقامی سیاست کی مخالفت کی اورکہتے رہے کہ یہ نہ کریں، ہمیں آگے دیکھنا چاہیے، سیاست کو خدارا دشمنی میں نہ بدلیں۔

انھوں نے روز دیا کہ دوراندیشی کا مظاہرہ کرکے اچھاسیاسی ماحول بنائیں تاکہ جمہوریت طاقتور ہو۔

طاہر بزنجو نے بتایا کہ حکومت کو کہتا رہا اگرآپ بھی ایسا کریں گے تو پھر آپ میں اور اس میں فرق کیا ہے؟ انہوں نےسبق نہیں سیکھا تو اب اس کے نتائج آپ کے سامنےہیں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں