جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

نیلم منیر انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کی سوات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سوات کی خوبصورت وادی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر تصویر میں کیمپنگ کررہی ہیں، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نیلم منیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان (اسد)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں