جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں اہم مقامات پر چارج پارکنگ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں مختلف مقامات پر چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کردئیے۔

ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ پارکنگ سائٹس کے ٹھیکے منسوخ کیے گئے۔

سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ اور سر شاہ سلیمان روڈ، ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر موجود چارج پارکنگ ختم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک چارج پارکنگ ختم کی گئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیلامی کے بغیر کہیں بھی پارکنگ سائٹ قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئی پارکنگ سائٹ بنانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور کے ایم سی کے پارکوں میں ٹھیکے داری سسٹم بند کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں