کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایس ایس جی سی اور سوئی ناردرن کے لیے مئی میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 13 ڈالر 74 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں 0.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14 ڈالر 05 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمت میں 0.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایل این جی کی قیمتوں میں 2.58 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔
سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 32 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو ہوگئی تھی۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لیے این این جی کی قیمت میں 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی تھی۔