جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بلوچستان کی ترقی میں پاک فوج سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاک آرمی نے بلوچستان کی عوام کیلئے متعدد منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے فعال کردیا ، منصوبوں میں اسکول، کالج، اسپتال، اسٹیڈیم، پارک ، سڑکیں اور کوئلے کی کانیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں ترقی کے منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے ، پاک آرمی نےبلوچستان کی عوام کیلئے متعدد منصوبوں کوبروقت مکمل کرکے فعال کردیا ہے، منصوبوں میں اسکول، کالج ، اسپتال ، اسٹیڈیم ، پارک ، سڑکیں اورکوئلے کی کانیں شامل ہیں۔

مالک کول مائین ملک کریم اللہ ترین نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کےشکرگزارہیں جنہوں نےہمارےساتھ یہ معاہدےکرکےہماری زندگیوں میں امن اورخوشحالی لائے، 15 سے 20 فیصد ہماری پروڈکشن بڑھ گئی ہے۔

ورکر کول مائین کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں،پوراعلاقہ بہت خوش ہے،اب نوکریاں ہی نوکریاں ہیں، ایف سی کے آنے سے بہت امن ہوگیا ہے اور بہت سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔

پرنسپل ایف سے پی ایس ہرنائی نے بتایا کہ ہرنائی کول مائین پروجیکٹ کےتعاون سےبچوں کی فیس میں کمی ہورہی ہےان کیلئے ٹرانسپورٹ کابھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ اسکول2002میں قیام پذیرہوااوروقت کےساتھ ساتھ اس میں بہتری آئی ہے،یہاں کاماحول بہت اعلیٰ درجے کا ہوگیا ہے۔

پرنسپل ڈگری کالج نے کہا کہ ہم سمجھتےتھےکہ ایف سی صرف سرحدکی حفاظت کرتی ہےلیکن ہمیں معلوم ہواکہ یہ ہرفن میں ہی بہت مہارت رکھتے ہیں۔

دوکی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرمشاہدحسین کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس لیب ٹیسٹ انویسٹگیشن کی تمام ترسہولیات موجود ہیں جیساکہ الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی وغیرہ، ایف سی کی جانب سےمریضوں میں دوائیاں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

فٹ بال کھلاڑی امجدخان نے کہا کہ ہم شکرگزارہیں پاک فوج کے جنہوں نے ہمارے لیے زبردست اسٹیڈیم تیار کیے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا بہت احسان ہےجوبازاروں میں شمسی لائیٹس اور پارک بنوائےہیں، ایف سی نےبہت غیرت کاکام کیاہے،خواتین کیلئےآرام گاہیں اورباتھ روم بنائےجس پرہم انہیں بہت شاباشی دیتے ہیں۔

بلوچستان کے شہریوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں