اسلام آباد : پاکستانی مصوروں نے تحفہ کےطورپر دورہ پاکستان پر آنے والے امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کے پورٹریٹ تیار کرڈالے، دونوں آرٹسٹ سعودی ولی عہد اور ملائیشین وزیراعظم کی تصاویر بنا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کے دورہ پاکستان میں پاکستانی آرٹسٹ بھی تعلقات کومضبوط بنانےمیں حصہ ڈالنے کو تیار ہیں ، پاکستانی مصوروں نے تحفہ کے طور پر 2 الگ الگ پورٹریٹ تیار کرلیں۔
پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے آئل پینٹ سے امیر قطر کی پورٹریٹ تیارکی، رابعہ ذاکر نے امیرقطر کی آئل پینٹنگ 2فٹ بائی ڈیڑھ فٹ سائزکی بنائی ، رابعہ ذاکر نے امیر قطر کی پورٹریٹ قطری سفیر کو پہلے ہی پیش کردی ہے۔
دوسری جانب آرٹسٹ وقاص شائق نے پنسل ورک سےامیرقطرکی پورٹریٹ بنائی ، وقاص شائق نے چارکول اسٹک سے تیار پورٹریٹ میں رنگ بھرے ہیں اور امیرقطر کی 4 فٹ بائی 5فٹ سائز کی پورٹریٹ تیارکی۔
وقاص شائق پورٹریٹ سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائیں گے۔
یاد رہے دونوں آرٹسٹ سعودی ولی عہداورملائیشین وزیراعظم کی تصاویر بنا چکے ہیں، پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بھی بنایا تھا اور ولی عہد کی آئل پینٹنگ سعودی سفیر کے حوالے کی تھی جبکہ سعودی ولی عہدکی تصویر مصوروقاص شائق نے پینسل کی مددسے تیارکی تھی۔
خیال رہے رابعہ ذاکر پاک رومانیہ دوستی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پیس آرٹس کونسل ترکی سے بھی منسلک ہیں، انہوں نے آرٹس کی تعلیم نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے حاصل کی ہے۔