جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

شارجہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نے یوم آزادی کے موقع پر حب الوطنی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانی مختلف انداز سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حب الوطنی کی منفرد مثال قائم کردیتے ہیں۔

دو برس قبل سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے 14 اگست کے موقع پر زیر سمندر پاکستانی پرچم لہرا کر حب الوطنی کی مثال کی تھی اب اماراتی ریاست شارجہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر اکرم چوہدری شارجہ سے دبئی تک سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ پیدل سفر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اکرم چوہدری 35 کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے میں پیدل طے کرکے دبئی میں موجود قونصل خانے پہنچے تو پاکستانی کمیونٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اکرم چوہدری نے رواں برس یوم آزادی واک مکمل کرکے ہیٹرک مکمل کرلی ہے، اس سے قبل تین مرتبہ پاکستانی ڈاکٹر شارجہ سے دبئی پیدل آچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر اکرم چوہدری نے کہا کہ وہ 23 مارچ کو دبئی سے ابوظبی پاکستانی سفارتخانے پر پیدل جانا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ کوئی پاکستانی شہری ان کے ساتھ یہ سفر طے کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں