ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی رواں ماہ میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آنے کے بعد وائرل ہوگیا۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں منعقد ہوگی۔
سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی کا دعوت نامہ گردش کر رہا ہے جو دلہے والوں کی جانب سے چھپوایا گیا ہے۔ کارڈ کے مطابق جوڑا 30 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
دوسری جانب رپورٹس ہیں کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈیا کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی جبکہ تقریب کا باقاعدہ آغاز 23 ستمبر کی شام سے ہوگا۔
ادھر بکنگ کنفرم ہوتے ہی دونوں ادے پور کی ہوٹلوں میں شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ شادی میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال شرکت کریں گے۔
پرینیتی چوپڑا کی کزن عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس بھی تقریبات میں نظر آئیں گے۔
جوڑے نے رواں سال 13 مئی کو منگنی کی تھی۔ منگنی کی محدود تقریب دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور خاص شخصیات سمیت 150 افراد نے شرکت کی تھی۔