پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ٹاک شوز کے ذریعے انقلاب آئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ٹاک شوز کے ذریعے انقلاب آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی بڑی وجہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے، وہ سیاست دانوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا معاملہ 2014 سے بند گلی میں ہے، پی ٹی آئی حکومت میں ہم دو بار ملاقات کے لیے انتظار میں رہے، ہم مذاکرات کی بات کریں تو آگے سے وہ گالیاں دیتے ہیں۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال سب کے لیے درست نہیں، ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہیے، ہماری طرف سے کوئی انا یا ہٹ دھرمی نہیں دوسری طرف سے ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ تجاوزات ہیں تو ان کو گرایا جانا چاہیے، اپنے دور میں انہوں نے میرا گھر تک گرانے کے لیے بڑے جتن کیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ججز کا خط لکھنا کافی ہے، ایسا لائحہ عمل بن جائے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں۔

 اس سے قبل رانا ثنا کا کہنا تھا کہ اگربانی پی ٹی آئی پارلیمان چھوڑ کر نہ بھاگتے تو ہماری حکومت 16 ماہ بھی قائم نہ رہتی اور اگر یہ دو صوبوں میں اپنی حکومتیں نہ گراتے تو 9 مئی بھی نہ ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں