منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کورونا وائرس دوبارہ ہونے کے واقعات ، پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے عوام کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا وائرس دوبارہ ہونے کے واقعات سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے کہ جن کو دوبارہ وائرس ہوا اور وہ پہلے سے زیادہ خطرناک تھا، اس لیے احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کرتے ہوئے کہا لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وائرس دوبارہ نہیں ہوگا، تین کیسز ایسے آئے ہیں جن کو دوبارہ وائرس ہوا اور وہ پہلے سے زیادہ خطرناک تھا۔

پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ جن میں کوئی علامات نہیں ہیں ان میں اینٹی باڈیز جلدی ختم ہوجاتی ہیں اس لیے احتیاط کریں، بغیرعلامات والے مریضوں سے انفیکشن نہیں پھیلتا۔

گذشتہ روز چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ڈاکٹرشوکت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کورونا سے بچاو کے لئے کسی بھی وٹامنز، سیٹیرائیڈز لینے سے پرہیز کرے، ثنامکی کا زیادہ استعمال سے ڈائریا ہو رہا ہے تمام ادویات تجرباتی ہیں، کورونا کا حل نہیں۔

ایڈوائزری گروپ ممبران نے کہا تھا کہ کورونا وائرس گرمی سے نہیں مرتا، سماٹ لاک ڈاون سے کورونا کے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ اب کورونا کیسز کی تعداد کم رہے گی، عوام کو احتیاطی تدابیر سختی سے اپنانے چاہیئے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,846 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 118 مریض جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد  نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 209,337 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,304 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں