جمعہ, جون 14, 2024
اشتہار

سرینگر میں جی 20 کانفرنس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاج ، بھارت مردہ باد کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : سرینگر میں ہونے والے جی 20 کانفرنس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاج ہوا ، جس میں بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے متنازع علاقے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے ، جس پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتا ل ہے۔۔

سرینگر میں جی 20 کانفرنس کے خلاف آزاد کشمیرمیں احتجاج کیا گیا ، احتجاج کے دوران بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

- Advertisement -

بھارت کی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی پرمظفر آباد میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی جبکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں وزیرخارجہ بلاول زرداری خطاب کریں گے۔

خیال رہے بھارت کی میزبانی میں مقبوضہ کشمیرمیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صاف انکار کے بعد ترکیے، مصر اور سعودی عرب کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں ، تینوں ملکوں نے اجلاس میں شرکت کیلئے رجسٹریشن نہیں کرائی۔

واضح رہے قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کو گوانتاناموبے بنا دیا ہے ، جگہ جگہ محاصرے ، تلاشی اور چھاپوں کے دوران بہت سے کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں