ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ الو ارجن نے فلم پشپا ٹو کے لیے 125 کروڑ روپے معاوضہ مانگ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار الو ارجن فلمساز سندیپ ریڈی وانگا اور پروڈیوسر بھوشن کمار کی بڑے بجٹ کی فلم پشپا ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
الو ارجن کی فلم پشپا دی رائز نے بھارت سمیت دنیا بھر میں غیر معمولی کامیابی سمیٹی، اس کے انداز، ڈائیلاگ اور ڈانس نے ہر طرف دھوم مچادی تھی۔
الو ارجن نے اپنی لگا تار دو فلموں کی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے، یوں وہ تیلگو اداکاروں میں سب سے مہنگے اداکار بن گئے۔
انہوں نے اپنے اگلے پروجیکٹ کےلیے 125 کروڑ کا معاوضہ طلب کیا ہے، دراصل انہوں نے فلمساز سے 150 کروڑ کی ڈیمانڈ کی تھی مگر آخر میں معاملہ 125 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن پشپا 2 کی کامیابی کے حوالے سے پراعتماد ہیں جو باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 سے بھی زیادہ کمائی کرے گی اور باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ فلم پشپا 2 کے پروڈیوسرز فلم کی تمام زبانوں میں ریلیز کے تھیٹرز رائٹس کی مد میں 1 ہزار کروڑ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پشپا ٹو کا بجٹ 450 کروڑ روپے ہے اگر الو ارجن کو 125 کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے تو وہ سلمان خان اور اکشے کمار کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے۔