بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

روس کے چڑیا گھر میں نایاب چینی پانڈے کے ہاں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

روسی اور چینی ماہرین کی کوششوں کے بعد روس کے چڑیا گھر میں نایاب پانڈے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ روس میں پانڈے کے بچے کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اس حوالے سے اطلاع دی، انھوں نے کہا کہ یہ روس کا پہلا دیوہیکل نایاب پانڈے کا بچہ ہے جس کی پیدائش ماسکو کے چڑیا گھر میں ہوئی ہے۔

سوبیانین نے کہا کہ اسے ایک نادر و نایاب واقعہ کہا جاسکتا ہے، ماسکو کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا یہ منفرد پانڈے کا بچہ روسی ماہرین اور ان کے چینی ساتھیوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

میئر ماسکو کا کہنا تھا کہ پانڈا چین کی قومی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے جب کہ یہ چینی ورثے کا ایک بڑا حصہ ہے۔

چینی حکومت اور متعلقہ شراکت داروں نے کافی کوششیں کی ہیں جس کے سبب گزشتہ برسوں میں، دیوہیکل پانڈا کی آبادی تقریباً 2,600 تک پہنچ چکی ہے جب کہ 1,900 پانڈے جنگل میں رہتے ہیں۔

ماسکو کے میئر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیمتی اور نایاب جانوروں کو دوسرے ملک کے حوالے کرنا بڑے اعتماد کی علامت ہے۔

نایاب پانڈے کا ایک جوڑا 2019 میں روس اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ماسکو فراہم کیا گیا تھا، روسی حکام نے اپنے ملازمین کو کئی مہینوں کے لیے چینی پانڈا کی افزائش اور دیکھ بھال سیکھنے کے لیے مکمل ٹریننگ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں