پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نئی اسکیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، ان کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والی رقم کی وصولی پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے ترسیلات زر سے متعلق اہم اعلان کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنالی گئی ہے۔

بیرون ملک سے بینکنگ چینل کے ذریعے پیسے بھیجنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے نگراں وزیرخزانہ نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کیلئے 20ارب روپے اسٹیٹ بینک کو جاری کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ باہر سے جو رقم پاکستان بھجوائیں گے ان کے رشتہ دار یہاں مفت وصول کرسکیں گے، جس کی انہیں کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی۔

شمشاد اختر نے کہا کہ ترسیلات زر کو عام چینلز کے ذریعے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، 80 ارب روپے ترسیلات زر کی اسکیم کو سپورٹ کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامناہے، ہم چیلنجز سے گھبرا نہیں رہے بلکہ مقابلے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،حکومتی اقدامات سے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے، ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز کے نظام کو ریگولیٹ کیا جارہا ہے، حکومتی اقدامات سے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل ہوگی، جس سے بہتر معاشی نتائج سامنے آئیں گے۔
وقت کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کی حالت میں بہتری آرہی ہے، اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نگراں حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے کامیاب ہوگئے تو ملکی معیشت جلد بہتر ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اسمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی ملک میں آمد کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں