بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

صائم ایوب نے کیریبین لیگ میں دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیریبین پریمیئر لیگ میں دھوم مچادی۔

کیریبین پریمیئر لیگ میں نوجوان بیٹر صائم ایوب گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے دھواں دھار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔

صائم ایوب نے بھی 43 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

لیفٹ ہینڈڈ بیٹر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

صائم ایوب نے لیگ میں 151 کے اسٹرائیکٹ ریٹ سے لیگ میں 145 رنز بنائے ہیں اور 9 چھکے اور 13 چوکے لگائے ہیں۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے شاندار کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نکولس پورن 18 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب اعظم خان نے دور جاتی بال کو ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے لپک لیا۔

اعظم خان کے شاندار کیچ پر کمنٹیٹرز اور ساتھی کھلاڑیوں نے خوب داد سمیٹی۔

جارح مزاج بیٹر نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز بھی کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں