اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

سامعہ خان کی بھارت میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے اپنے آبائی وطن بھارت سے سیر و تفریح کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہیں۔

قومی فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے 4 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب سامعہ خان اپنے وطن بھارت واپس آئی ہیں، جس کی تصاویر و ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

سامعہ خان کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں قومی ٹیم کے ساتھ مختلف بھارتی شہروں کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پہلے حیدرآباد اور احمد آباد میں سیر و تفریح کی، اس کے بعد گُڑگاؤں اور کلکتہ کی، اب وہ بنگلورو میں موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران انہیں قومی ٹیم اور حسن علی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ سامعہ خان بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے حالیہ میچ کے موقع پر اپنی 2 برس کی بیٹی حلینہ حسن علی کے ہمراہ میچنگ کرتے ہوئے سرخ جوڑے میں بھی دکھائی دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں