ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ثنا جاوید نے ’سکون‘ کے لیے وزن کم کیسے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا جاوید کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں کردار عینا کے لیے خصوصی تیاریاں کیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں ڈرامہ سیریل ’سکون‘ کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی اس موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کچھ اضافی پاؤنڈ کم کرنے اور دبلی نظر آنے کے لیے ایک خاص ڈائٹ کا استعمال جو کردار کے لیے ضروری تھا۔

ثنا جاوید نے بتایا کہ مجھے لگا کہ میں بہت موٹی ہوگئی ہوں اس لیے وزن کم کیا اور تمام غیر صحت بخش اسنیکس کو ترک کردیا اور ایک طرح سے روزہ رکھتی رہی۔

- Advertisement -

ثنا جاوید نے یہ بھی بتایا کہ اس بار انہوں نے خاص طور پر اپنے کردار کی مناسبت سے خود کو ڈھالنے کے لیے بہت محنت کی۔

واضح رہے کہ ’سکون‘ میں ثنا جاوید کے ساتھ مرکزی کردار میں احسن خان شامل ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں خاقان شاہنواز، قدسیہ علی، سدرہ نیازی، لیلیٰ واسطی، عثمان پیرزادہ، عدنان صمد خان، عاصمہ عباس اور احسن طالش بھی شامل ہیں۔

معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سراج الحق کی ہدایت کاری اور مصباح نوشین کی تحریر کردہ یہ سیریل عبداللہ سیجا کے پروڈکشن بینر آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے نشر کیا جارہا ہے۔

’سکون‘ ہر جمعرات اور جمعہ کو پرائم ٹائم میں صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں