پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی۔

ٹی وی چینل ایرانی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ محمد بن سلمان نے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی دورہ ایران کی دعوت قبول کر لی اور یہ دو دہائیوں میں سعودی ولی عہد کا پہلا دورہ ہوگا۔

محمد بن سلمان کے ممکنہ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ولی عہد کو ایک ایسے وقت میں دورے کی دعوت دی گئی کہ جب ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران میں صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔

محمد بن سلمان نے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ٹیلی فون کیا اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد مخبر کی دعوت کے جواب میں سعودی ولی عہد نے بھی قائم مقام صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔

یاد رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد سعودی عرب نے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش ہے، ہماری دعائیں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کو حفاظت میں رکھے، مشکل حالات میں برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں