سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بغیر کسی سیکورٹی پروٹوکول کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں کا دورہ کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ولی عہد بغیر کسی حفاظتی اقدامات اور پروٹوکول کے گاڑی چلانے میں مصروف ہیں۔
Wow! Saudi citizens spotted Crown Prince Mohammed bin Salman driving in Riyadh without a convoy and it was a sight that shocked them
vid via x @/tmrrah9#lovinsaudi pic.twitter.com/PCttKB385F
— Lovin Saudi (@LovinSaudi_En) October 2, 2023
دوسری جانب سعودی عرب کے پہاڑی علاقے السودہ میں لگژری پہاڑی سیاحت کا نیا چہرہ متعارف کرانے کیلیے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک نئے منصوبے کے ماسڑ پلان کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی بلند ترین چوٹی پر ’السودہ پیکس‘ پروجیکٹ کے تحت ایک لگژری سیاحتی مقام قائم کیا جائے گا۔ یہ السودہ کے علاقے اور رجال المع کے کچھ حصوں تک پھیلا ہوا ہوگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’قمم السودۃ‘ منصوبے کا مقصد سطح سمندر سے تین ہزار 15 میٹر اونچے پہاڑ کی بلند ترین چوٹی پر لگژری سیاحتی پہاڑی فرنٹ تیار کرنا ہے۔
یہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں اپنی نوعیت کا منفرد ثقافتی اور قددرتی خوبیوں سے مالا مال علاقہ ہے،اس کے تحت السودۃ اور رجال المع کا کچھ حصے کو جدید بنایا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قمم السودہ ایک فقید المثال منصوبہ ہے۔ جس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کئے جاسکیں گے۔
سعودی ولی عہدکا کہنا تھا کہ مم السودہ کا ماسٹر پلان ماحولیاتی اور قدرتی و تاریخی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی اہداف پورے کرے گا۔
مجموعی قومی پیداوارمیں 29 ارب ریال سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہزاروں ملازمتیں نکلیں گی،سیاحتی و تفریحاتی شعبے کو فروغ ملے گا۔ اقتصادی شرح نمو بہتر ہوگی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا اس منصوبے سے سعودی عرب بین الاقوامی سیاحتی مقام بنے گا،قمم السودہ منصوبہ سیاحتی شعبے میں شاندار اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب کی ثقافتی حیثیت کو اجاگر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا اور یہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش اقتصادی مرکز بنے گا،آنے والی نسلوں کے لیے عظیم سرمایہ ثابت ہوگا۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ماسٹر پلان عسیر کی تعمیراتی شناخت متعارف کرائے گا اور یہاں منفرد مقامات پر چھ بڑے زون ہوں گے۔ قمم السودہ منصوبہ سالانہ بیس لاکھ سیاحوں کا خیر مقدم کرے گا۔