قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔
View this post on Instagram
شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد تقریب میں شریک مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا جس میں قومی کرکٹزز، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، نسیم شاہ، فخر زمان سمیت قریبی عزیز و اقارب موجود تھے۔
نکاح کے بعد مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے گئے کھانے کا مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
Boys Squad at the Nikkah ceremony of Shaheen Shah Afridi.⚡️#ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/bFbsRPBb4L
— Maham Gillani (@dheetafridian__) February 3, 2023
مینیو میں استارڈر میں فریش جوس، ہومس ود پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔
اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔
کھانے کے ساتھ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی پیش کی گئی۔